0
Monday 2 Sep 2019 19:05

وزیراعظم عمران خان کا ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دور

وزیراعظم عمران خان کا ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دور
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا اور ملکی دفاع میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ایئر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، وزیردفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان بھی موجود تھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے ایئر ہیڈ کوارٹر میں یادگار شہداء پر حاضری  دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملکی دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی جانب سے پاکستان کا بہتر تشخص اجاگر کرنے اور قومی تعمیر و ترقی کے بے شمار اقدامات کی بھی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 814115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش