0
Monday 2 Sep 2019 19:05

مردان، 4 سالہ اقراء کے قتل میں ملوث 2 ہمسایہ خواتین گرفتار

مردان، 4 سالہ اقراء کے قتل میں ملوث 2 ہمسایہ خواتین گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کمسن بچی اقراء کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا اور پولیس نے دو پڑوسی خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ڈی پی او مردان سجاد خان نے اقراء قتل کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 سالہ اقراء کو عیدالاضحٰی کی رات اغواء کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، تفتیشی ٹیم نے بچی کے قتل میں ملوث دو ہمسایہ بہنوں کو گرفتار کر لیا ہے جن سے آلہ قتل درانتیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔ ملزمان کی ماں اور مقتولہ بچی اقراء کی والدہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کا بدلہ سفاک ملزمان نے بچی سے لیا، فاطمہ اور نادیہ نے اقراء کو درانتیوں کے وار سے قتل کر کے لاش کھیتوں میں پھینک دی، ملزماؤں کی چھوٹی بہن حلیمہ نے اقراء کے قتل کا راز فاش کر دیا، دونوں بہنوں نے دوران تفتیش بچی کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ پولیس پولی گرافک مشین سمیت دیگر جدید آلات کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ واضح رہے کہ عید سے ایک روز قبل مردان کے علاقے جانباز نرے کلے میں 4 سالہ اقراء مہندی لینے دکان گئی اور پھر واپس نہیں آئی۔ اگلے روز شام کے وقت مقتولہ کی مسخ شدہ لاش گھر کے پاس ہی واقع گنے کے کھیت سے ملی۔
خبر کا کوڈ : 814116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش