0
Monday 2 Sep 2019 20:52

شیخ رشید نون لیگ کو بھاشن دینے کی بجائے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کی فکر کریں، رانا علی عباس

شیخ رشید نون لیگ کو بھاشن دینے کی بجائے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والوں کی فکر کریں، رانا علی عباس
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنماء اور رکن پنجاب اسمبلی رانا علی عباس خاں ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید مسلم لیگ نون کو بھاشن دینے کی بجائے چور دروازے سے اقتدار میں آنے والی جماعت کی فکر کریں، جو مہنگائی اور ہر بات سے منحرف ہونے کی وجہ سے سیاسی طور پر ختم ہوچکی ہے، جبکہ ان کی عوامی لیگ بھی ایک رکنی جماعت ہے، جسے عہدوں کے لئے بھی لوگ دستیاب نہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ چور دروازے سے ریلوے میں آنے کے اعتراف سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ جمہوری نہیں جموری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی قیادت کو کسی سے این آر او لینے کی ضرورت نہیں۔
خبر کا کوڈ : 814134
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش