0
Monday 2 Sep 2019 23:26

پی ٹی آئی کا عثمان بزدار کو طلب کرنے پر پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنیکا فیصلہ

پی ٹی آئی کا عثمان بزدار کو طلب کرنے پر پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کو وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو دفتر میں طلب کرنا مہنگا پڑگیا ہے۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ قیادت نے پنجاب کی تنظیم تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور یہ فیصلہ کور کمیٹی کے اراکین کی مشاورت سے کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب میں پارٹی کو چار ریجنز میں تقسیم کرنے کی تجویز زیرغور ہے۔ پارٹی قیادت نے وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ طلب کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کورکمیٹی اراکین پر برہمی کا اظہار کیا۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کو بھی بار بار اسمبلی سیکرٹریٹ آنے کا کہا جاتا ہے جس پر وہ ناخوش ہیں۔ پی ٹی آئی پنجاب کے صدر کے رویے کے خلاف کور کمیٹی میں شکایات درج کروائی گئی تھیں جبکہ کمیٹی کے اراکین اہم اجلاس میں اعجاز چودھری پر برہم ہوگئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی تنظیم سازی ختم کردی جائے گی اور چار ریجنز میں تقسیم کیا جائے گا۔ پارٹی کے آئین میں ایک مرتبہ پھر ترمیم کی جارہی ہے جبکہ پنجاب کی تنظیم سازی کی تحلیل کا باقاعدہ اعلان ایک سے دو روز میں متوقع ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اعجاز احمد چودھری آج وزیراعظم سے ملاقات بھی کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 814151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش