0
Monday 2 Sep 2019 23:58

یورپی ممالک کے پاس اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے 9 ستمبر تک فرصت ہے، جواد ظریف

یورپی ممالک کے پاس اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے 9 ستمبر تک فرصت ہے، جواد ظریف
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں موجود ایرانی سفارتخانے میں روسی مفکرین سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک نے ایرانی جوہری معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عملدرآمد نہ کیا تو ہم بھی جوہری معاہدے کے مطابق ایٹمی سرگرمیوں کی محدودیت کے متعلق اٹھائے گئے اپنے اقدامات کو ریورس کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو چاہیئے کہ وہ 9 ستمبر سے قبل اپنے تمامتر وعدوں پر عملدرآمد شروع کر دیں، وگرنہ ہم (جوہری معاہدے سے علیحدگی پر مبنی) اپنا تیسرا قدم بھی اٹھا لیں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ماسکو میں واقع ایرانی سفارتخانے میں روسی مفکرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ایران اور روس کے درمیان آخری 40 سالوں کے حوالے سے بہترین تعلقات استوار ہیں۔ محمد جواد ظریف نے خطے میں رونما ہونے والی تازہ ترین تبدیلیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے بعض ممالک یہ سمجھتے ہیں کہ ملکی سلامتی کو بیرون ملک سے خرید کر ملک میں درآمد کیا جا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 814155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش