0
Tuesday 3 Sep 2019 09:07

مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک صورتحال، امریکی جریدے کی رپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک صورتحال، امریکی جریدے کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں تشویشناک صورتحال پر امریکی جریدے نے بھارتی جھوٹ بے نقاب کر دیا ہے، صورتحال کو پرامن قرار نہیں دیا جا سکتا، مسلسل لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر پہلو اور کاروبار متاثر ہو رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال، کاروبار بند، سڑکوں پر فوج کا پہرہ، مقبوضہ وادی میں خاموشی ہے، اس صورتحال کو پرامن قرار نہیں دیا جا سکتا، اس تمام صورتحال پر امریکی جریدے بلوم برگ نے بھی بھارتی جھوٹ سے پردہ ہٹا دیا۔ بلوم برگ نے بھی مقبوضہ کشمیر کے حالات پر کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی ہے، اپنی رپورٹ میں میگزین نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 ختم کئےجانے کے بعد سے وادی میں احتجاج جاری ہے۔ امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ مسلسل لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر پہلو اور کاروبار متاثر ہو رہا ہے، وادی کی ہر شاہراہ پر لاٹھیاں اور بندوقیں تھامے اہلکاروں کی قطاریں ہیں، جابجا بکتربند گاڑیاں نظر آتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش