QR CodeQR Code

محکمہ داخلہ کا شدت پسندوں کیخلاف نئے عزم سے کارروائیاں کرنے کا فیصلہ

3 Sep 2019 10:22

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے سابق حکومت کے دور میں بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی حقیقی روح کے مطابق عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے کچھ سفارشات تیار کرکے منظوری کیلئے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ان پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا جس سے ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے شدت پسندوں کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر نئے عزم سے عمل کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ نے سابق حکومت کے دور میں بنائے گئے نیشنل ایکشن پلان پر اس کی حقیقی روح کے  مطابق عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے کچھ سفارشات تیار کرکے منظوری کیلئے وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد ان پر عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا جس سے ملک سے انتہاپسندی اور دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے بینکوں اور مالیاتی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے جبکہ مدارس کی رجسٹریشن اور اس میں کی جانیوالی اصلاحات پر عملدرآمد اور ان کی نگرانی کے بارے میں بھی ایک طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ صوبوں کی سطح پر نینشل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے متعلق مہینے میں کم از کم 2 بار اعلی حکام کا اجلاس بلائے جانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ضلعی سطح پر بھی ہفتے میں ایک بار متعلقہ حکام کا اجلاس بلانے کے بارے میں کہا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت سرکاری گواہوں اور شدت پسندوں کیخلاف مقدمات کی سماعت کرنیوالے ججز کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے موثر اقدامات اور ان پر عملدرآمد کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کریمنل جسٹس سسٹم کے تحت انسداد دہشتگردی کی عدالتیں اس بات کو یقینی بنائیں گی کہ مقدمات کا فیصلہ 30 روز میں کیا جائے اور کسی صورت میں بھی مقدمات کو التواء میں نہ ڈالا جائے۔


خبر کا کوڈ: 814180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814180/محکمہ-داخلہ-کا-شدت-پسندوں-کیخلاف-نئے-عزم-سے-کارروائیاں-کرنے-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org