0
Tuesday 3 Sep 2019 18:46

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ

وزیراعلیٰ پنجاب کے ہیلی کاپٹر سے پرندہ ٹکرا گیا، ہنگامی لینڈنگ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ہیلی کاپٹر سے دوران پرواز پرندہ ٹکرا گیا جس سے ہیلی کاپٹر بال بال بچ گیا۔ ہیلی کاپٹر میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر سپورٹس پنجاب سمیت دیگر عملہ سوار تھا۔ وزیراعلیٰ کے ہیلی کاپٹر کی لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی گئی تاہم تمام افراد محفوظ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب حافظ آباد کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ”نیا پاکستان منزلیں آسان“ پراجیکٹ کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب بھی کیا تھا۔ ہیلی کاپٹر کے فرنٹ والے حصے کو نقصان پہنچا ہے جہاں ڈنٹ پڑ گیا ہے، جب ڈینٹ پڑا تو مشینری سے بھی آوازیں آنا شروع ہو گئیں تاہم پائلٹ نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کر لی۔
خبر کا کوڈ : 814181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش