0
Tuesday 3 Sep 2019 11:02

قراقرم یونیورسٹی، فیسوں میں اضافے کیخلاف طلباء کے احتجاج میں شدت آگئی

قراقرم یونیورسٹی، فیسوں میں اضافے کیخلاف طلباء کے احتجاج میں شدت آگئی
اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی گلگت میں فیسوں میں اضافے کیخلاف طلباء و طالبات کے احتجاج میں شدت آگئی، سینکڑوں طلباء سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، طلباء کے احتجاج کے باعث روڈ پر ٹریفک تین گھنٹے تک معطل رہی، تین گھنٹے بعد طلباء وائس چانسلر کے آفس کے سامنے پہنچ گئے اور وہاں پر بھی زبردست احتجاج کیا، احتجاج میں طلبہ و طالبات کی ایک بڑی تعداد شریک تھی، طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر فیسوں میں اضافہ نامنظور، فیسوں میں اضافہ تعلیم دشمنی جیسے نعرے درج تھے، طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف بھی شدید نعرے بازی کی۔ ادھر غذر کیمپس میں بھی طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ فیسوں میں اضافے کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ پورے گلگت بلتستان میں پھیلایا جائے گا۔ یاد رہے کہ کے آئی یو نے سمسٹر فیسوں میں 6 سے 8 ہزار روپے تک اضافہ کیا ہے جس کیخلاف گذشتہ پانچ روز سے طلباء سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 814199
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش