0
Tuesday 3 Sep 2019 12:03

سکردو، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو جیل بھیج دیا گیا، مزید 100 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے

سکردو، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر 8 افراد کو جیل بھیج دیا گیا، مزید 100 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے
اسلام ٹائمز۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر سکردو سدپارہ میں 8 افراد کو جیل بھیج دیا گیا جبکہ مزید 100 افراد کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے گئے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سدپارہ میں لوگوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کر دی جس کیوجہ سے عام لوگوں اور سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 814222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش