0
Tuesday 3 Sep 2019 17:48

عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ

عمران خان کا سعودی ولی عہد سے ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایک بار پھر ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماﺅں میں کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماﺅں میں خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں رہنماﺅں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے، عمران خان نے سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 814278
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش