QR CodeQR Code

زلمے خلیل زاد اور اشرف غنی کی کابل میں ملاقات۔ طالبان مذاکرات پر غور

3 Sep 2019 18:02

امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کسی امن معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے تاکہ واشنگٹن کے لئے افغان جنگ اپنے اختتام کو پہنچ جائے۔ 17 سال سے جاری افغان جنگ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ بن چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے لئے امریکہ کے خصوصی مندوب زلمے خلیل زاد نے کابل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے۔ افغان حکام کی طرف سے بتایا گیا کہ اس ملاقات میں خلیل زاد نے صدر غنی کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے تازہ ترین دور کے نتائج سے آگاہ کیا۔ صدر غنی کے ترجمان کے مطابق یہ ملاقات گذشتہ رات ہوئی۔ زلمے خلیل زاد اس ملاقات سے کچھ ہی دیر پہلے دوحہ سے کابل پہنچے تھے۔ واضح رہے کہ امریکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کسی امن معاہدے تک پہنچنا چاہتا ہے تاکہ واشنگٹن کے لئے افغان جنگ اپنے اختتام کو پہنچ جائے۔ 17 سال سے جاری افغان جنگ امریکی تاریخ کی طویل ترین جنگ بن چکی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 814280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814280/زلمے-خلیل-زاد-اور-اشرف-غنی-کی-کابل-میں-ملاقات-طالبان-مذاکرات-پر-غور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org