0
Tuesday 3 Sep 2019 18:10

پولیس قابل اعتراض وال چاکنگ، پوسٹر، پمفلٹ، تقاریر اور لاوڈ سپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھے گی، سی پی او ملتان

پولیس قابل اعتراض وال چاکنگ، پوسٹر، پمفلٹ، تقاریر اور لاوڈ سپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھے گی، سی پی او ملتان
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک نے پولیس لائنز ملتان میں پریس کانفرنس کی، ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ملتان رب نواز تلہ اور ڈی ایس پی انوسٹی گیشن شبینہ کریم ان کے ہمراہ تھے۔ سی پی او ملتان نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں، محرم الحرام کے دوران ملتان شہر سے کل 486 جلوس برآمد ہوں گے اور 1561 مجالس منعقد ہوں گی۔ محرم الحرام کے موقع پر ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے ملتان پولیس کے 4293 سے زائد پولیس افسران و جوان ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ میں نے اور میرے تمام افسران نے تمام مجالس اور جلوس روٹس کا وزٹ کیا ہے اور اس حوالے سے مناسب ہدایات بھی دی گئیں ہیں۔

سی پی او آفس ملتان میں کنٹرول روم قائم گیا ہے، جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی CCTV کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، مجالس اور جلوس روٹس کے گرد و نواح میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کئے جا رہے ہیں، ملتان پولیس قابل اعتراض وال چاکنگ، پوسٹر، پمفلٹ، تقاریر اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر کڑی نظر رکھے گی اور خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ محرم الحرام کے دوران اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، مجالس اور جلوس میں وقت کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او ملتان نے بتایا کہ ڈیوٹی پر موجود تمام پولیس افسران کو معیاری کھانا ان کی ڈیوٹی کے مقام پر پہنچایا جائے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ ملتان پولیس محرم الحرام کی ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ کرائم کنٹرول کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 814281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش