0
Tuesday 3 Sep 2019 18:41

ڈیرہ اسماعیل خان، محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد

ڈیرہ اسماعیل خان، محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ شہر کے تھلہ جات و امام بارگاہ تھلہ لعل شاہ بستی عالمشیر، تھلہ پیر بموں شاہ، امام بارگاہ سید فقیر حسین شاہ بخاری، امامیہ مسجد محلہ جوگیانوالہ، تھلہ حیدر شاہ، محلہ حیدر شاہ، تھلہ گھائیانوالہ، تھلہ فضل شاہ حسنیہ چوک، تھلہ یلہ شاہ حسینہ چوک میں تیسری محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس عزاء کا انعقاد کیا گیا، جس میں اہل تشیع نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مجالس عزاء سے ذاکرین اہل بیت سبطین حسین بیداغ، واحد بخش خاور، ساغر عباس خان آف ملیکھی، ناہید عباس جگ آف کروڑ لعل عیسن، غلام مصطفٰی علیانی آف لیہ، سید تہذیب الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین اور ان کے اہلبیت نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے دین اسلام کا پرچم ہمیشہ کے لئے بلند رکھا۔

مجلس سے خطاب میں ذاکرین نے کہا کہ آج ہم نے ان شہدائے کربلاء کی تعلیمات پر عمل کرنا چھوڑ دیا ہے، جس کی وجہ سے مسلم معاشرہ بے راہ روی اور ذلت و رسوائی کی زندگی گزرانے پر مجبور ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ شہدائے کربلا کی تعلیمات کو اپنا کر دین و دنیا میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ مجالس عزاء کے موقع پولیس اور پاک فوج کی جانب سے سکیورٹی کے انتہائی فول پروف انتظامات کئے گئے۔
 
خبر کا کوڈ : 814286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش