QR CodeQR Code

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.5 ریکارڈ

3 Sep 2019 19:43

زلزلے کی گہرائی 160 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان کی سرحد تھی، زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ گھروں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


اسلام ٹائمز۔ سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 160 کلومیٹر تھی جبکہ اس کا مرکز تاجکستان کی سرحد تھی۔ مقامی ذرائع کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر آگئے، جبکہ گھروں کی کھڑکیوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔


خبر کا کوڈ: 814301

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814301/سوات-اور-گردونواح-میں-زلزلے-کے-جھٹکے-شدت-5-ریکارڈ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org