QR CodeQR Code

ڈینگی نے ایک بار پھر پشاور میں پنجے گاڑ لئے

3 Sep 2019 19:48

پشاور کی 4 یونین کونسلز میں صرف ڈيڑھ ماہ کے دوران سرکاری ہسپتالوں ميں ڈينگی کے 485 کيسز رپورٹ ہوئے، سب سے زيادہ کیسز خيبر ٹيچنگ ہسپتال لائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور ميں ایک بار پھر ڈينگی وائرس نے پنجے گاڑ ديئے۔ پشاور کی 4 يونين کونسلز ڈينگی کی زد میں ہیں، جن میں اسپن وڑہ، سربند، باڑہ اور مسترزئی شامل ہیں۔ صرف ڈيڑھ ماہ کے دوران سرکاری ہسپتالوں ميں ڈينگی کے 485 کيسز رپورٹ ہوئے، سب سے زيادہ کیسز خيبر ٹيچنگ ہسپتال لائے گئے ہیں۔ ترجمان انسداد ڈینگی سیل نے بتایا کہ پشاور کے لوگوں ميں آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ تيز بخار، جسم ميں درد ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کريں۔


خبر کا کوڈ: 814302

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814302/ڈینگی-نے-ایک-بار-پھر-پشاور-میں-پنجے-گاڑ-لئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org