0
Tuesday 3 Sep 2019 19:56

خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج

خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف رکن صوبائی اسمبلی محمود احمد بٹنی نے علی گوہر درانی ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لوکل گورنمنٹ انتخابات کیلئے انتظامات مکمل نہیں ہیں اور حکومت الیکشن کرانا چاہتی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے لوکل گورنمٹ ایکٹ میں ترمیم کی ہے جس کے تحت 120 دن میں الیکشن ممکن نہیں ہے، جبکہ فاٹا انضمام اور نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019ء کے بعد حلقہ بندیاں دوبارہ ہونی چاہیئیں، ابھی تک نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوئی تو الیکشن کیسے ہوگا؟
خبر کا کوڈ : 814305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش