0
Tuesday 3 Sep 2019 20:03

کوہاٹ میں انتظامیہ نے کے ڈی اے امام بارگاہ کو سیل کر دیا، 12 عزاداروں کیخلاف ایف آئی آر درج

کوہاٹ میں انتظامیہ نے کے ڈی اے امام بارگاہ کو سیل کر دیا، 12 عزاداروں کیخلاف ایف آئی آر درج
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عزاداری سید الشہداء پر قدغن لگاتے ہوئے كے ڈی اے كوہاٹ امام بارگاه ميں گذشتہ شب مجلس عزاء كے بعد رات كی تاريكی ميں اسے سیل کر دیا اور بعض عزاداروں کو بھی حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ كمشنر، ايس پی اور ڈی ايس پى كی نگرانی ميں کے ڈی اے امام بارگاه كو پھر سے سيل كر ديا گیا ہے اور 12 عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی ہے، جن میں بعض كو گرفتار كركے جرمہ جيل كوہاٹ بھيج ديا گیا ہے، مقامی علمائے کرام اور عزاداروں نے انتظامیہ کے اس اقدام کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہاں گئے بھائی چارے کے چیمپئن شہریار خان آفریدی، کہاں گئے مذہبی آزادی کے چیمپئن۔
خبر کا کوڈ : 814306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش