0
Tuesday 3 Sep 2019 22:08

ملتان، سی پی او کی ہدایت پر ملتان پولیس کا حساس اداروں کیساتھ ملکر سرچ آپریشن

ملتان، سی پی او کی ہدایت پر ملتان پولیس کا حساس اداروں کیساتھ ملکر سرچ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ سٹی پولیس آفیسر محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ملتان پولیس کا حساس اداروں کے ساتھ مل کر سرچ آپریشن، سرچ آپریشن انچارج جے ٹی ٹی انسپکٹر رضوان خان کی زیرنگرانی کیا گیا، سرچ آپریشن تھانہ بہاالدین زکریا، سیتل ماڑی، نیو ملتان اور تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقوں میں غازی آباد، امام بارگاہوں جنت البقیع، صابریہ، زنبیہ علی اصغر کے گرد و نواح جے بلاک، سی بلاک اور ٹی بلاک میں کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 3 ویپن برآمد کیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران 104 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران 8 افراد کو گرفتار کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران غیر قانونی رہائش پذیر اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 814325
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش