0
Wednesday 4 Sep 2019 08:57

محکمہ داخلہ نے شہریوں سے بھی اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنے کی اپیل کر دی

محکمہ داخلہ نے شہریوں سے بھی اردگرد کے ماحول پر نظر رکھنے کی اپیل کر دی
اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کیلئے عوام کو بھی اپنے اردگرد کے ماحول سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ داخلہ نے پورے صوبے میں ضلعی سطح پر قائم کئے گئے کنٹرول رومز کے رابطہ ٹیلی فون نمبر جاری کر دیئے ہیں جن کے حوالے سے عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ عوام اگر کوئی مشکوک سرگرمی، چیز یا کسی جگہ سکیورٹی کی کمی محسوس کریں تو کنٹرول روم کے فون نمبر پر فوری اطلاع دیں۔ سول سیکرٹریٹ لاہور میں قائم مرکزی کنٹرول روم کا نمبر 04299210301 اور 04299210302 ہے جبکہ سنٹرل پولیس آفس لاہور کے کنٹرول روم کا  نمبر 04299211879 اور 04299211880 ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے تمام اضلاع میں بھی کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جو محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مکمل صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش