QR CodeQR Code

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے

4 Sep 2019 10:16

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان بھی آج پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کرکے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس کے دوران مسئلہ کشمیر بھی زیر بحث آئے گا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر آج ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم عمران خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کریں گے، متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان بھی آج پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ ادھر وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فون کرکے مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال کیا ہے اور انہیں وہاں کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دو ہفتوں میں یہ تیسرا رابطہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 814361

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814361/سعودی-عرب-اور-متحدہ-امارات-کے-وزرائے-خارجہ-آج-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org