QR CodeQR Code

کوئٹہ میں سکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن، خاتون سمیت 6 دہشتگرد ہلاک، 4 اہلکار زخمی

4 Sep 2019 10:24

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق نواحی علاقے مشرقی بائے پاس پر گودام میں دہشتگردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی آج صبح کی گئی، علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر گودام میں داخل ہونیکی کوشش کی تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور گودام سے فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔


اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارروائی کے دوران 2 خودکش حملہ آوروں اور خاتون سمیت 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، کارروائی کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق نواحی علاقے مشرقی بائی پاس پر گودام میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی آج صبح کی گئی، علاقے کو سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لیکر گودام میں داخل ہونے کی کوشش کی تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا اور گودام سے فائرنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی، کارروائی کے دوران 4 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، اس دوران ایک اور خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جبکہ سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک خاتون سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی تقریبا 5 گھنٹے میں مکمل ہوئی، علاقے میں پولیس اور ایف سی کی مزید نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گودام سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ ہلاک ہونے والی خاتون اور ایک دہشتگرد نے خودکش جیکیٹیں بھی پہن رکھی تھیں۔


خبر کا کوڈ: 814365

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814365/کوئٹہ-میں-سکیورٹی-اداروں-کا-مشترکہ-آپریشن-خاتون-سمیت-6-دہشتگرد-ہلاک-4-اہلکار-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org