QR CodeQR Code

کشمیر میں بھارتی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، اسد مجید

4 Sep 2019 10:33

اپنے ایک بیان میں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر دنیا کے ضمیر پر بوجھ بڑھا رہا ہے، عالمی طاقتیں 2 ہمسایہ جوہری طاقتوں کے تنازعے کا جائزہ لیں۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر دنیا کے ضمیر پر بوجھ بڑھا رہا ہے، عالمی طاقتیں 2 ہمسایہ جوہری طاقتوں کے تنازعے کا جائزہ لیں۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے اپنے انٹرویو میں کہا کشمیر میں بھارتی کارروائیوں سے خطے کے امن کو خطرہ ہے، بھارتی اقدامات سے مقبوضہ وادی میں صورتحال بدتر ہوتی جا رہی ہے، بھارتی فوج نے ایک ماہ سے کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، بھارت نے وادی میں شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا رکھی ہے، مقبوضہ وادی میں ذرائع مواصلات مکمل طور پر بند ہیں۔ اسد مجید کا کہنا تھا بھارت کی ایل او سی پر بلااشتعال کارروائیاں بڑھ رہی ہیں، تنازعہ کشمیر ناصرف انسانیت بلکہ خطے کے امن و استحکام کا مسئلہ ہے، پاکستان نے بھارتی فضائی جارحیت کا بھرپور جواب دیا، جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو بھارت واپس بھیجا، مودی نے پاکستان کے جذبہ خیر سگالی کے جواب میں سرد مہری دکھائی، مودی نے کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 11 قراردادوں کی مخالفت کی۔ امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید نے مزید کہا مودی کشمیری عوام کی حیثیت تبدیل کرنا چاہتا ہے، عالمی برادری بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کا نوٹس لے، کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر عالمی برادری کے ضمیر پر بوجھ بڑھا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 814370

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814370/کشمیر-میں-بھارتی-کارروائیوں-سے-خطے-کے-امن-کو-خطرہ-ہے-اسد-مجید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org