QR CodeQR Code

کشمیر میں کربلا کا سماں ہے، یزید وقت سے بات نہیں کر سکتے، شاہ محمود قریش

4 Sep 2019 12:11

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا انسانی پہلو سے دیکھا جائے تو مسلم امہ کو آوازا ٹھانی چاہیے، مقبوضہ کشمیر پر قانونی پہلو سے بھی پاکستان کا کیس مضبوط ہے، ہم آج بھی کرتارپور راہداری سے متعلق گفت و شنید کررہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کا او آئی سی میں اہم کردار ہوگا، دنیا کہتی ہے معاملہ ڈائیلاگ کے ذریعے حل کریں گے، لیکن صورتحال تو دیکھیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کا فورم اہم ہے، او آئی سی نے مطالبہ کیا بھارت فوری مقبوضہ وادی سے کرفیو اٹھائے، مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگ عجلت کا مظاہرہ کرتے ہیں، تھوڑا صبر کرنا چاہیے، سفارتکاری  میں تھوڑا وقت لگتا ہے کیونکہ پوائنٹ بنانا پڑتا ہے، سعودی عرب اور یو اے ای کی بھارت میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے تازی ترین صورتحال پر بات کی۔

شاہ محمود  قریشی نے کہا او آئی سی کے بیانات ایسے ہی نہیں دیئے گئے، پاکستان کا مؤقف سناگیا، پاکستانی قوم کی توقعات دونوں اہم رہنماؤں کے سامنے رکھیں  گے، ایک سال مسلسل کوشش کی بھارت کو کہا آئیں بیٹھ کر بات کریں مگر بھارت کی جانب سے ہماری گفتگو کو اہمیت نہیں دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 اگست کے اقدامات کے بعد ہم نے بات چیت کا راستہ چھوڑا، اس وقت بھارت سے بات چیت کی صورتحال ہی نہیں ہے، اس وقت مقبوضہ کشمیر میں کربلا جیسی صورتحال ہے، ایسے وقت میں یزید سے بات نہیں کی جاتی۔ وزیرخارجہ نے کہا انسانی پہلو سے دیکھا جائے تو مسلم امہ کو آوازا ٹھانی چاہیے، مقبوضہ کشمیر پر قانونی پہلو سے بھی پاکستان کا کیس مضبوط ہے، ہم آج بھی کرتارپور راہداری سے متعلق گفت و شنید کررہے ہیں، بھارت نے جمعہ کی نماز بند کرائی، قربانی نہیں کرنے دی۔


خبر کا کوڈ: 814388

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814388/کشمیر-میں-کربلا-کا-سماں-ہے-یزید-وقت-سے-بات-نہیں-کر-سکتے-شاہ-محمود-قریش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org