QR CodeQR Code

زمین کے تنازعہ پر لوئر دیر میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

4 Sep 2019 12:19

جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی، پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لوئر دیر کے علاقے تاران میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق چاروں جاں بحق افراد کی لاشیں اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ جاں بحق افراد کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی جائیں گی، پولیس نے فائرنگ کرنیوالے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔


خبر کا کوڈ: 814393

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814393/زمین-کے-تنازعہ-پر-لوئر-دیر-میں-فائرنگ-4-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org