0
Wednesday 4 Sep 2019 15:19

حکومت پنجاب نے ملتان کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے کمشنر کو خصوصی ٹاسک دیدیا

حکومت پنجاب نے ملتان کے میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے کمشنر کو خصوصی ٹاسک دیدیا
اسلام ٹائمز۔ کمشنر ملتان افتخار سہو نے حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر میگا پراجیکٹس کی تکمیل کیلئے تعلیمی اداروں سمیت مختلف منصوبوں کا ہنگامی دورہ کیا اور بریفنگ لی، کمشنر ملتان افتخار علی سہو نے کہا کہ حکومت پنجاب تعمیراتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار کی خواہاں ہے، جنوبی پنجاب کے انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے خصوصی فنڈنگ کی جا رہی ہے، تعلیمی اداروں کی عمارات کو ترجیحی بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جائے گا، وومن یونیورسٹی کو نئی بسوں کی فراہمی کیلئے بھی حکومت کو سمری بھیجی جائے گی، تعلیمی اداروں میں شجرکاری اور غیرنصابی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

کمشنر نے تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ نئے تعلیمی بلاک کی تعمیر میں علاقائی کلچر کی خوبصورتی کو اجاگر کیا جائے، تمام تعمیراتی پراجیکٹس کیلئے کمشنر آفس مکمل معاونت فراہم کر رہا ہے، کمشنر نے وومن یونیورسٹی، ایمرسن کالج، سپورٹس کمپلیکس اور سی ٹی ڈی کمپلیکس کا بھی دورہ کیا اور منصوبوں کی جلد تکمیل بارے ہدایت دیں۔ بعدازاں کمشنر ملتان افتخار سہو اچانک ملتان پبلک سکول پہنچ گئے اور سکول انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے اساتذہ کی حاضری چیک کی اور کہا کہ وہ مختلف اداروں میں سرپرائز دورے کرتے رہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 814433
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش