QR CodeQR Code

کلاچی، پولیس کانسٹیبل عمران کے قتل کا مقدمہ درج

دہشتگردی کی دفعہ شامل نہ ہونے پہ کمانڈنٹ ایف سی کا استفسار

4 Sep 2019 16:09

ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پولیس اہلکار عمران کا مقدمہ دہشت گردی کی بجائے قتل کی سادہ دفعات لگا کر درج کر دیا گیا۔ حالانکہ پولیس تاحال اسے ذاتی قتل قرار دینے کی کوئی وجہ پیش نہیں کر سکی ہے، پولیس کے اس اقدام پہ کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کی دفعات شامل نہ کرنے پہ حیرت و خفگی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل عمران کی تدفین ان کے آبائی علاقے میں کی گئی ہے۔ ان کی معصوم بیٹی کی والد کو ابدی نیند سے جگانے کی کوششیں دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہو گئی تھی۔ دوسری جانب پولیس نے اپنے ہی اہلکار بھائی کے قتل کے مقدمے میں دہشگردی کی دفعہ شامل ہی نہیں کی۔ ڈی آئی خان کی تحصیل کلاچی میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے پولیس اہلکار عمران کا مقدمہ دہشت گردی کی بجائے قتل کی سادہ دفعات لگا کر درج کر دیا گیا۔ حالانکہ پولیس تاحال اسے ذاتی قتل قرار دینے کی کوئی وجہ پیش نہیں کر سکی ہے۔

پولیس کے اس اقدام پہ کمانڈنٹ ایف آر پی خیبر پختونخوا نے دہشتگردی کی دفعات شامل نہ کرنے پہ حیرت و خفگی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ تحصیل کلاچی میں ڈسٹری نمبر 6 کے قریب گذشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے کانسٹیبل عمران کو قتل کر دیا تھا۔ واردات کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے تھے۔ جاں بحق ہونے والا پولیس اہلکار تحریک انصاف کے ایم این اے اور پارلیمانی سیکرٹری شیخ یعقوب کی ساس رکن صوبائی اسمبلی ستارہ آفرین کا گن مین تھا، جو چھٹی پر گھر آیا ہو اتھا۔ مقتول کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 814445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814445/کلاچی-پولیس-کانسٹیبل-عمران-کے-قتل-کا-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org