0
Wednesday 4 Sep 2019 16:37

محمد جواد ظریف کی بنگلادیشی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات

محمد جواد ظریف کی بنگلادیشی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جو اپنے ایک اعلیٰ سطحی سفارتی وفد کے ہمراہ "بحر ہند تعاون کونسل"  (Indian Ocean Rim یا Association for Regional Cooperation) کے اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں موجود ہیں، نے بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی ہے۔ محمد جواد ظریف کی بنگلادیش کی وزیراعظم کیساتھ اس ملاقات کے دوران دوطرفہ دوستانہ تعلقات بالخصوص دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی، کلچرل اور مطالعاتی تعلقات کی توسیع، خطے کی تازہ ترین صورتحال، خطے میں تناؤ کو کم کرنے کیلئے اسلامی جمہوریہ ایران کی کاوشوں اور اسلامی تعاون کونسل سمیت تمامتر پلیٹ فارمز میں دونوں ممالک کے باہمی تعاون پر گفتگو ہوئی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیساتھ اس ملاقات کے دوران باقی موضوعات کے علاوہ میانمار سے بنگلادیش میں پناہ لینے والے روہنگیا مسلمانوں کی ناگفتہ بہ حالت پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔ محمد جواد ظریف نے اپنے بنگلادیش کے دورے کے دوران بنگلادیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کیساتھ ملاقات کے بعد بنگلادیشی وزیر خارجہ ابوالکلام عبد المومن کیساتھ بھی ملاقات کی، جس کے بعد اب وہ انڈونیشیا کے دورے کیلئے جکارتہ کیطرف روانہ ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 814455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش