QR CodeQR Code

کانوائے نہ ہونے کے باعث زائرین کا کوئٹہ کیلئے پیدل سفر جاری

4 Sep 2019 16:48

زائرین صبح سے دس کلومیٹر فاصلہ طے کر چکے ہیں، کانوائے نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ اور گاڑیاں بارڈر پر چھوڑ کر پیدل کوئٹہ جارہے ہیں۔ زائرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کانوائے کا انتظام کیا جائے اور انہیں مناسب طریقے سے کوئٹہ پہنچایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایران اور عراق سے زیارات کی ادائیگی کرنے کے بعد واپس آنے والے زائرین انتہائی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ تفتان سے کوئٹہ کیلئے کانوائے نہ ہونے کے باعث کئی روز سے تفتان میں محصور ہو چکے تھے۔ کئی روز انتظار کرنے کے بعد آج ان زائرین نے کوئٹہ کیلئے پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔ زائرین کے ایک سالار حاجی امداد علی کے مطابق زائرین نے کئی روز تفتان میں کانوائے کا انتظار کیا، مایوس ہو کر آج کوئٹہ کیلئے پیدل روانہ ہو گئے ہیں اور کوئٹہ کی جانب پیدل مارچ کرنے والوں میں خواتین، چھوٹے بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں۔ حاجی امداد علی کا کہنا تھا کہ زائرین صبح سے دس کلومیٹر فاصلہ طے کر چکے ہیں، کانوائے نہ ہونے کی وجہ سے پاسپورٹ اور گاڑیاں بارڈر پر چھوڑ کر پیدل کوئٹہ جارہے ہیں۔ زائرین نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد کانوائے کا انتظام کیا جائے اور انہیں مناسب طریقے سے کوئٹہ پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ ان زائرین میں کئی افراد ایسے شامل ہیں کہ جنہوں نے محرم الحرام کے اندر اپنی اپنی امام بارگاہوں اور عزا خانوں میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 814458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814458/کانوائے-نہ-ہونے-کے-باعث-زائرین-کا-کوئٹہ-کیلئے-پیدل-سفر-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org