0
Wednesday 4 Sep 2019 18:01

اسوقت اتحاد بین المسلمین کی ضرورت ہے، دشمن ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کریگا، مولانا عبدالخبیرآزاد

اسوقت اتحاد بین المسلمین کی ضرورت ہے، دشمن ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کریگا، مولانا عبدالخبیرآزاد
اسلام ٹائمز۔ مذہبی ہم آہنگی، صبر و تحمل اور اتحاد کی اس وقت ضرورت ہے، ضلع راجن پور امن کی ایک مثال ہے، دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے، مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، ہم سب فوج کے ساتھ ہیں، بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنا بند کر دے۔ ان خیالات کا اظہار بادشاہی مسجد کے خطیب عبدالخبیر نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد کی گئی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہارون رشید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو روف احمد، اسسٹنٹ کمشنر راجن پور مراد حسین کے علاوہ ضلعی افسران اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔

انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اتحاد بین المسلمین کی ضرورت ہے، اس وقت دشمن ہمارے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کرے گا، لیکن ہمیں چاہیئے کہ ہم اپنے ملک اور مذہب کی خاطر ایک ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ بڑا احترام والا ہے، اس سے ہمیں درس ملتا ہے کہ صبر و تحمل اور رواداری سے کام لیں۔ عبدالخبیر آزاد نے کشمیر کی آزادی کے لیے دعا کرائی، پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ انہوں نے کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے لیے کشمیری پرچم ہاتھ میں اٹھا کر کشمیر زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، اس موقع پر تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام نے اپنا بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 814472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش