QR CodeQR Code

عزت و وقار کی خاطر خالی ہاتھ بھی لڑینگے، جنرل آصف غفور کی غیر رسمی گفتگو

4 Sep 2019 18:11

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ملکی معاشی ضروریات کیلئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، 52 ارب ڈالر میں سے 29 ارب ڈالر صوبوں کو چلے جاتے ہیں، 23 ارب میں سے 19 ارب سود اور قرضوں کی مد میں جاتے ہیں، دفاع، پی ایس ڈی پی اور دیگر ضروریات کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور نے کہا کہ جتنا کشمیری برداشت کر رہے ہیں، بھارت کو اس سے دگنا برداشت کرنا پڑے گا، امریکا نے پاکستان کو بتائے بغیر ایبٹ آباد آپریشن کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن سے متعلق پہلی کڑی پاکستان نے تلاش کی تھی، دو افراد کے درمیان پہلی کال پاکستان نے ٹریس کی تھی، پاکستان نے ہر موقع پر امریکا کیساتھ معلومات کا تبادلہ کیا، ایک وقت پر امریکا نے پاکستان کیساتھ اسامہ سے متعلق تعاون روک دیا، امریکا نے پاکستان کو بتائے بغیر ایبٹ آباد آپریشن کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جتنا کشمیری برداشت کر رہے ہیں، بھارت کو اس سے دگنا برداشت کرنا پڑے گا، بعض جنگیں اپنی خواہش پر لڑی جاتی ہیں، بعض جنگیں ناگزیر ہوتی ہیں۔

ملک کی معاشی صورتحال پر میجرجنرل آصف غفور نے کہا معیشت ایک سال میں خراب نہیں ہوئی، معیشت خراب ہونے میں ماضی کے غلط فیصلے شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب لڑنے کا وقت آیا تو عزت کیلئے لڑیں گے، پیسے نہیں عزت اور وقار کیلئے لڑنا ہے، خالی ہاتھوں سے بھی لڑنا پڑا تو لڑیں گے، جنگ تو گزشتہ کئی دہائیوں سے لڑ رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ملکی معاشی ضروریات کیلئے قرضے لینے پڑ رہے ہیں، 52 ارب ڈالر میں سے 29 ارب ڈالر صوبوں کو چلے جاتے ہیں، 23 ارب میں سے 19 ارب سود اور قرضوں کی مد میں جاتے ہیں، دفاع، پی ایس ڈی پی اور دیگر ضروریات کیلئے قرضے لینے پڑتے ہیں۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ معیشت کی کیموتھراپی کرنا پڑے گی، جس کے اثرات بھی ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 814473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814473/عزت-وقار-کی-خاطر-خالی-ہاتھ-بھی-لڑینگے-جنرل-آصف-غفور-غیر-رسمی-گفتگو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org