QR CodeQR Code

کربلا ہمیں ظلم کیخلاف آواز اٹھانے کا درس دیتی ہے، کشمیر آج کی کربلا ہے، علامہ وحید کاظمی

4 Sep 2019 18:30

ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ حکومت کو اس مسئلہ پر بھرپور قوت کیساتھ فیصلہ کرنا چاہیئے، مسئلہ کشمیر محض بیان بازی سے حل نہیں ہوگا، اس کے لئے عملی اقدامات کرنا ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا ہے کہ کربلا ہمیں ظالم کے خلاف قیام اور مظلوم کی حمایت کا درس دیتی ہے، کشمیر آج کی کربلا ہے، ہمیں مظلوم کشمیریوں کے حق میں بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ یزید وقت مودی کے جرائم بے نقاب ہوسکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جاری کردہ ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کشمیر میں مظالم کی تمام حدیں پار کر دی گئی ہیں۔ ایک ماہ سے جاری مسلسل کرفیو کے باعث کشمیری اس وقت شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، محرم الحرام کے دوران بھی بھارتی فوج نے یزیدی فوج کی طرح لوگوں پر مظالم ڈھانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کو اس مسئلہ پر بھرپور قوت کیساتھ فیصلہ کرنا چاہیئے، مسئلہ کشمیر محض بیان بازی سے حل نہیں ہوگا، اس کے لئے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 814477

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814477/کربلا-ہمیں-ظلم-کیخلاف-آواز-اٹھانے-کا-درس-دیتی-ہے-کشمیر-آج-کی-علامہ-وحید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org