0
Wednesday 4 Sep 2019 18:31

امریکا نے اسامہ کے معاملے پر ہمیں دھوکہ دیکر یکطرفہ آپریشن کیا، میجر آصف غفور

امریکا نے اسامہ کے معاملے پر ہمیں دھوکہ دیکر یکطرفہ آپریشن کیا، میجر آصف غفور
اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ امریکہ کو اسامہ بن لادن کی پہلی انفارمیشن ہم نے دی تھی، اسامہ بن لادن کی ایک ٹیلی فون کال ہم نے پکڑی لیکن امریکہ نے اسامہ کے معاملے پر ہمیں دھوکا دیا اور یکطرفہ آپریشن کیا۔ صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کو تکلیف دینے والوں کو دگنا تکلیف اٹھانا پڑے گی، معیشت اتنی بھی کمزور نہیں کہ جنگ نا لڑ سکیں۔کشمیر کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہیئے ۔ پاکستان ہر کارروائی عالمی طاقتوں کو اعتماد میں لے کر کرتا ہے۔ میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی کے لئے پاکستان نے پانچ شرائط رکھی تھیں ۔ بھارت نے پہلے شرائط تسلیم کرنے سے انکار کیا، ایک ماہ بعد وہی 5 شرائط قبول کرتے ہوئے بھارت نے قونصلر رسائی حاصل کی۔
خبر کا کوڈ : 814479
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش