0
Wednesday 4 Sep 2019 18:54

مودی کی ریاستی دہشتگردی نے کشمیر کو کربلا بنا دیا ہے، اعجاز ہاشمی

مودی کی ریاستی دہشتگردی نے کشمیر کو کربلا بنا دیا ہے، اعجاز ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو میں کہا ہے کہ مودی سرکار کی ریاستی دہشتگردی نے کشمیر کو کربلا بنا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر عالمی برادری اور امت مسلمہ نے بے حسی کا مظاہرہ جاری رکھا تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعظم عمران خان کشمیر کی حیثیت کے خاتمے کے اتنے بڑے سانحہ کے بعد بھی پاکستان سے باہر نہیں گئے اور نہ ہی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سوائے چین کے کسی ملک کا دورہ کیا ہے۔ حکمرانوں کا یہ رویہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ ملک کے اندر کشمیر پر ریلیاں، مظاہرے اور سیمینارز تو 72 سال سے پاکستانی عوام اور ریاست کی پالیسی رہی ہے اور یہ فریضہ مسلسل ہم ادا کر رہے ہیں۔ حقیقت ہے کہ کشمیر کی آزادی، ریلیوں سے نہیں، متحرک سفارتکاری سے ممکن ہے۔ لیکن افسوس ہے کہ حکومت نے اس پر کوئی خاص تحرک نہیں دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ٹیلیفونک سفارتکاری کی بجائے خود دوست ممالک اور سلامتی کونسل کے اراکین کے پاس جاکر کشمیر پر پاکستان کا موقف بیان کریں اور انہیں اعتماد میں لے کر حمایت حاصل کریں۔ عرب ممالک کا افسوسناک رویہ پہلی دفعہ ایسا نہیں۔ امت مسلمہ کے اہم مسائل فلسطین اور کشمیر پر انہوں نے پہلے بھی کبھی کوئی حوصلہ افزا موقف اختیار نہیں کیا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عمران خان اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں مسئلہ کشمیر اٹھانا چاہتے ہیں، لیکن مسئلہ کشمیر جنرل اسمبلی میں تقریر کرنے سے حل نہیں ہو گا، اس کیلئے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد ضروری ہے مگر افسوس حکومت اور وزارت خارجہ اس حوالے سے خاموش دکھائی دیتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814485
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش