QR CodeQR Code

مستونگ، سکول وین اور مسافر ویگن میں تصادم ایک طالبہ جانبحق، 8زخمی

4 Sep 2019 20:00

اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ڈاکٹروں نے ڈی سی کو زخمیوں کی تفصیلات بتائیں۔


اسلام ٹائمز۔ سکول وین اور مسافر ویگن میں خوفناک تصادم ایک طالبہ جاں بحق، طالبات سمیت 8 افراد زخمی، تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ شہید نواب غوث بخش ہسپتال کے قریب النعیم ہوٹل کے سامنے، گرلز ہائی سکول مستونگ سے کھڈ کوچہ جانیوالی طالبات کی سکول وین اور مخالف سمت سے قلات سے کوئٹہ جانیوالی مسافر ویگن کے درمیان خوفناک تصادم ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں ایک طالبہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی، جبکہ طالبات سمیت 8 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے شہید نواب غوث بخش ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حادثے میں سکول وین کو شدید نقصان پہنچا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتاز علی کھیتران ہسپتال پہنچ گئے اور زخمیوں کی عیادت کی اور ڈاکٹروں کو زخمیوں کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ ڈاکٹروں نے ڈی سی کو زخمیوں کی تفصیلات بتائیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اب ایک خونی شاہراہ بن چکی ہے، جس پر روزانہ ٹریفک کے المناک واقعات میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہورہی ہیں، مگر اس قومی خونی شاہراہ پر ضروری اقدامات اٹھانے کیلئے نہ این ایچ اے اور نہ ہی حکومت سنجیدہ اقدام اٹھانے سنجیدہ نظر آتی ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 814494

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814494/مستونگ-سکول-وین-اور-مسافر-ویگن-میں-تصادم-ایک-طالبہ-جانبحق-8زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org