0
Wednesday 4 Sep 2019 20:43

متحدہ عرب امارات یمن کیخلاف جنگ سے جلد از جلد اپنی علیحدگی کا اعلان کرے، عبدالملک بدرالدین الحوثی

متحدہ عرب امارات یمن کیخلاف جنگ سے جلد از جلد اپنی علیحدگی کا اعلان کرے، عبدالملک بدرالدین الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے متحدہ عرب امارات کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہیں میری نصیحت ہے کہ یمن پر مسلط کردہ جنگ سے اپنی علیحدگی کا جلد از جلد اعلان کر دو کیونکہ یہی تمہاری معیشت کے حق میں بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن کی سرزمین پر قبضہ اور جارحیت کا جاری رکھنا متحدہ عرب امارات کیلئے انتہائی خطرناک ہے جس کے بُرے نتائج کا وہ خود ذمہ دار ہے۔ انصاراللہ یمن کے سربراہ عبدالملک بدرالدین الحوثی نے دوبارہ متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات کو میری یہ نصیحت ہے کہ (یمن پر مسلط کردہ جنگ سے علیحدگی پر مبنی) یہ موقف بالکل صحیح ہے جبکہ ہمیں امید ہے کہ یمن پر جارحیت کے مرتکب ہونے والے فوجی اتحاد سے وابستہ تمام ممالک اس موقف کو اختیار کریں گے اور اپنے موقف پر سنجیدگی سے عمل پیرا بھی ہوں گے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں یمن میں رونما ہونیوالی تازہ ترین تبدیلیوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی سرحد پر واقع "الشیبۃ" آئل ریفائنری پر یمنی ڈرون طیاروں "صماد-3" کے کامیاب ہوائی حملے دونوں ممالک کیلئے ایک واضح سبق اور سنجیدہ تنبیہ کے مترادف ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند ماہ سے انصاراللہ یمن کی ہوائی قوت میں بےپناہ اضافے اور ریڈارز سے بچ نکلنے والے نت نئے ڈرون طیاروں کی تیاری کے بعد سے یمن پر جارحیت کی مرتکب ہونیوالی سعودی بادشاہت تقریبا ہر آنیوالے دن اپنے ملک کے حساس مقامات اور اپنی ملکی معیشت کے اہم ترین مراکز پر یمنی ڈرون طیاروں کے کامیاب ہوائی حملوں کا بےبسی کے عالم میں تماشا کرتی نظر آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 814498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب