QR CodeQR Code

دین اسلام کو سربلند کرنے کیلئے حسینی کردار آج بھی دنیا بھر میں عیاں ہے، علامہ حسن ظفر نقوی

4 Sep 2019 21:08

امام بارگاہ شہدائے کربلاء کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے کہا کہ فتنہ و فساد کی سیاست اپنے عروج پر ہے اور ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے، ایسے میں مسلم حکمرانوں کو جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا اور یہ بات ثابت کرنا ہوگی کہ مسلمان آج بھی عظیم قوم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ کربلا کے میدان میں حق و باطل کا فرق واضح ہوگیا اور جب ظلم حد سے بڑھا تو امام حسین (ع) اور ان کے خانوادے نے جہاد کیلئے علم بلند کرکے طاغوتی طاقتوں سے جنگ کی اور ان کو نیست و نابود کیا گیا اور مسلمانوں نے سب سے بڑے لشکر سے جنگ کی اور اسلام کو حیات نو عطا کی۔ یہ بات انہوں نے امام بارگاہ شہدائے کربلاء کراچی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ دین اسلام کو سربلند کرنے کیلئے حسینی کردار آج بھی دنیا بھر میں عیاں ہے، جبکہ فتنہ و فساد کی سیاست اپنے عروج پر ہے اور ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم ہے، ایسے میں مسلم حکمرانوں کو جرأت و بہادری اور حوصلے کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھنا ہوگا اور یہ بات ثابت کرنا ہوگی کہ مسلمان آج بھی عظیم قوم ہے اور جب بھی اسلام کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا گیا تو اس کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے مسلمان متحد ہیں۔


خبر کا کوڈ: 814503

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814503/دین-اسلام-کو-سربلند-کرنے-کیلئے-حسینی-کردار-آج-بھی-دنیا-بھر-میں-عیاں-ہے-علامہ-حسن-ظفر-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org