0
Wednesday 4 Sep 2019 22:32

سرگودھا میں خاتون کے ہاں شادی کے 7 سال کے بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش

سرگودھا میں خاتون کے ہاں شادی کے 7 سال کے بعد بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر سرگودھا میں خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے نجی اسپتال میں غزالہ نامی خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ہے، نومولود بچوں میں 4 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خوش نصیب والدین کے ہاں 7 سال بعد پہلی اولاد ہوئی ہے، تمام بچے اور ان کی والدہ صحت مند ہیں۔ بچوں کی پیدائش کے بعد پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، خاندان کے لوگ ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے اور مبارکباد دیتے رہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق سرگودھا میں بیک وقت چھ بچوں کی پیدائش کا پہلا واقعہ ہے، اس سے قبل اسی اسپتال میں ایک خاتون نے ایک ہی وقت میں پانچ بچوں کو جنم دیا تھا۔

واضح رہے کہ یکم ستمبر کو لاہور کے شہر ڈسکہ میں شادی کے چار سال بعد رہائشی علی رضا کی زوجہ کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی، پورا خاندان اس موقع پر خوشی سے جھوم اٹھا تھا۔ یاد رہے کہ رواں سال جون میں لاہور میں بھی نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش ہوئی تھی۔ لاہور کے علاقے جلو موڑ کے رہائشی محمد قیصر کی اہلیہ نے 4 بچوں کو جنم دیا تھا، جن میں 2 لڑکیاں اور 2 لڑکے شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش