QR CodeQR Code

وزیراعظم سے سعودی اور اماراتی وزرائےخارجہ کی ملاقات، مسئلہ کشمیر پر تبادلہ خیال

4 Sep 2019 22:58

مہمان وزراء خارجہ سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی فلیگ آپریشن کرسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زاید بن سلطان النہیان نے ملاقات کی ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے سعودی اور اماراتی وزرائے خارجہ پرائم منسٹر ہاؤس پہنچے جہاں معزز مہمانوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی مخدوش صورتحال، کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور خطے کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور پابندیاں فوری اٹھانے کی ضرورت پر زوردیا۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی اقدامات سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لئے جعلی فلیگ آپریشن کرسکتا ہے،بھارتی اقدامات سے خطے کے امن وسلامتی کو سنگین خطرات لاحق ہیں اس لیے عالمی برادری کی ذمہ داری ہے بھارت کو غیرقانونی اقدامات سے روکے۔ قبل ازیں ونوں وزرائے خارجہ ایک ہی  جہاز میں اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچے جہاں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 814515

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814515/وزیراعظم-سے-سعودی-اور-اماراتی-وزرائےخارجہ-کی-ملاقات-مسئلہ-کشمیر-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org