0
Thursday 5 Sep 2019 01:26

بحرین، محرم الحرام کی آمد پر انقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع

بحرین، محرم الحرام کی آمد پر انقلابیوں کو کچلنے کا نیا سلسلہ شروع
اسلام ٹائمز۔ بحرین میں قائم انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹ کے مطابق بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے محرم الحرام کی آمد پر بحرین کے انقلابی شہریوں کو کچلنے کیلئے اپنی تازہ کمپین میں 26 اگست سے یکم ستمبر کے دوران صرف ایک ہی ہفتے میں 23 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آل خلیفہ کی آمر حکومت نے 20 افراد کو ان کے گھروں پر چھاپہ مار کر جبکہ "ملک فہد" محل سے 1، انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 1 اور سڑک پر راہ چلتے 1 راہگیر کو بھی گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ہی سے بحرین پر قابض آل خلیفہ کی آمر حکومت نے وسیع پیمانے پر حکومت مخالف نظریات کے حامل عام شہریوں کو دہشتگردی کی حمایت اور دہشتگردانہ اقدامات کے ارتکاب جیسے سنگین الزامات لگا کر گرفتار کرنیکا کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جبکہ انہی بےبنیاد الزامات کو بہانہ بنا کر کئی ایک سیاسی مخالفین کے عدالتی قتل کے خلاف گذشتہ ماہ بحرین سمیت پوری دنیا میں آل خلیفہ کے سفاک اقدامات پر احتجاجی مظاہرے بھی برپا کئے جاتے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش