QR CodeQR Code

6 ستمبر کو "جوہری معاہدے" میں موجود تعہدات میں کمی پر مبنی "تیسرا قدم" اٹھا لیا جائے، ڈاکٹر حسن روحانی

5 Sep 2019 03:58

ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کے تمامتر اقدامات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی سفارشات کے مطابق انجام پائیں گے جبکہ یورپی ممالک کو دی گئی 60 روزہ مہلت تاحال ان کے اختیار میں ہے اور جب بھی وہ اپنے "وعدوں" پر عملدرآمد کرینگے، ہم بھی "جوہری معاہدے" پر پلٹ آئیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے مملکت کے تینوں ستونوں (مقننہ، مجریہ اور عدلیہ) کے سربراہی اجلاس، جس میں انکے علاوہ ایران کی مجلس شوریٰ کے سپیکر "علی لاریجانی" اور چیف جسٹس "سید ابراہیم رئیسی" بھی شریک تھے، کی صدارت کی جبکہ اس سہ فریقی اجلاس کے خاتمے پر مشترکہ اعلامیے کی صورت میں خبرنگاروں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ (ایرانی) ایٹمی توانائی ایجنسی، ملکی جوہری ٹیکنالوجی پر تحقیق اور اس کی توسیع کیلئے ضروری ہر چیز کی فراہمی کیلئے اقدام کرے۔

Image result for coffee table

صدر اسلامی جمہوریہ ایران ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے تمامتر اقدامات عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کی سفارشات کے عین مطابق انجام پائیں گے جبکہ یورپی ممالک کو دی گئی 60 روزہ مہلت تاحال ان کے اختیار میں ہے اور جب بھی وہ اپنے "وعدوں" پر عملدرآمد کریں گے، ہم بھی "جوہری معاہدے" پر پلٹ آئیں گے۔ واضح رہے کہ ایران کی 3 حکمران قوتوں "مقننہ"، "مجریہ" اور "عدلیہ" کے سربراہوں کا یہ سہ فریقی اجلاس گذشتہ روز تہران میں ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں مملکت کے تینوں ستونوں نے اہم ترین ملکی و علاقائی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 814532

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814532/6-ستمبر-کو-جوہری-معاہدے-میں-موجود-تعہدات-کمی-پر-مبنی-تیسرا-قدم-اٹھا-لیا-جائے-ڈاکٹر-حسن-روحانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org