QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کے موضوع پر قائداعظم یونیورسٹی میں سیمینار

5 Sep 2019 08:27

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ بھارت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قائداعظم یونیورسٹی میں قومی ادارہ برائے تحقیق تاریخ و ثقافت کے زیراہتمام خطے کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مسئلہ کشمیر کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے کہا کہ بھارت نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو کشمیر کے مظلوموں کی آواز بننا ہو گا۔ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج اقوام عالم میں جن قوموں کی توقیر ہے اور عالمی سیاست میں ان کا سکہ چلتا ہے ان کی اس کامیابی کے پیچھے علم دوستی، قربانی اور مسلسل جدوجہد کا راز پنہاں ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 814537

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814537/مسئلہ-کشمیر-کے-موضوع-پر-قائداعظم-یونیورسٹی-میں-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org