0
Thursday 5 Sep 2019 08:56

امارات کا مشورہ ہے کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے، حامد میر

امارات کا مشورہ ہے کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنایا جائے، حامد میر
اسلام ٹائمز۔ سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے کہا ہے کہ انہیں وفاقی حکومت کے کچھ ذمہ دار لوگوں نے بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ نہ بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نجی ٹی وی کی خصوصی نشریات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ جہاں تک سعودی عرب کے وزیر خارجہ ہیں، ان کے بارے میں یہی پتہ چلا ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے آرہے ہیں، لیکن آج صبح ہمیں وفاقی حکومت کے کچھ بہت ذمہ دار لوگوں نے یہ بتایا ہے کہ جو عرب امارت کے وزیر خارجہ ہیں، بظاہر وہ بھی اسی لئے آرہے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہ رہے ہیں، لیکن ان کے ساتھ جو پاکستانی قیادت کی پچھلے دنوں میں جو بات چیت ہوئی ہے، اس میں انہوں نے پاکستانی قیادت کو بڑے عاجزانہ طور پر یہ درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر کو امت مسلمہ کا مسئلہ بنانے کی کوشش نہ کریں۔

حامد میر نے کہا کہ میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستانی حکومت اور وزیر خارجہ کو بہت واضح بتانا چاہیئے، جیسا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی صرف کشمیر میں ظلم نہیں کر رہا بلکہ ہندوستان کے بیس کروڑ مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانا چاہتا ہے تو یہ امت کا مسئلہ ہے یا نہیں ہے۔ ہمیں امید ہے کہ شاہ محمود قریشی اماراتی وزیر خارجہ کو سمجھانے کی کوشش کریں گے کہ یہ صرف پاکستان اور بھارت کا دوطرفہ معاملہ نہیں ہے۔ او آئی سی جن مقاصد کے حصول کے لئے قائم کی گئی تھی، اس میں ایک بڑا ایشو یہ بھی تھا کہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی مسلمانوں کے ساتھ کوئی ظلم ہوگا تو او آئی سی مشترکہ آواز اٹھائے گی۔
خبر کا کوڈ : 814538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش