0
Thursday 5 Sep 2019 09:34

لاہور، جلوس روکنے پر لیاقت آباد کے مکینوں کا ایس ایچ او کیخلاف مظاہرہ

لاہور، جلوس روکنے پر لیاقت آباد کے مکینوں کا ایس ایچ او کیخلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس نے ایس ایچ او ابرار شاہ کی قیادت میں شبیہہ جھولا حضرت علی اصغر کا جلوس رکوا دیا۔ ایس ایچ او کی عزاداروں کیساتھ بھی بدتمیزی۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے دھلے کے مین بازار میں سالانہ مجلس عزاء ہوتی ہے، جس میں اہل تشیع کیساتھ ساتھ اہلسنت اور مسیح بھی شریک ہوتے ہیں۔ گذشتہ شب مجلس عزاء کے بعد جھولے کا جلوس برآمد ہوا تو ایس ایچ او ابرار نے جلوس روک دیا اور عزاداروں کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی۔ پولیس کی جانب سے جلوس کو روکے جانے پر اہلسنت اور مسیح مکینوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے ایس ایچ او ابرار شاہ کیخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین نے تھانے کا گھیراو کر لیا ور پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ کشیدہ صورتحال کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھی موقع پر پہنچ گئے، تاہم عزاداروں کیساتھ پولیس افسران کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔ اہل علاقہ نے فوری طور پر ایس ایچ او ابرار شاہ کو معطل کرنے کا مطالبہ کیا۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او ابرار شاہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرتا ہے، مگر اب اسے علاقے میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اہل علاقہ نے کہا کہ ایس ایچ او نے پرامن جلوس کو متنازع بنانے اور شرپسندی پھیلانے کی کوشش کی ہے، جسے کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اہل علاقہ کے مطابق لیاقت آباد میں تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے افراد مل جل کر رہتے ہیں اور یہاں بھائی چارے کی مثالی فضا ہے، مگر پولیس اس کو خراب کر رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 814544
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش