QR CodeQR Code

لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز سے شیعہ عمائدین کی ملاقات، سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

5 Sep 2019 10:38

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے آغا شاہ حسین قزلباش کی قیادت میں شیعہ رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں خواجہ بشارت، محسن حسین، سہیل انجم اور خرم نقوی سمیت دیگر رہنماء شامل تھے۔ آغا شاہ حسین کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کے فروغ کیلئے لاہور پولیس کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے حوالے سے شہر میں نکلنے والے مرکزی ماتمی جلوس کی انتظامیہ اور شیعہ رہنماؤں کی ڈی آئی جی آپریشنز سے ملاقات، امن و امان کے قیام اور بین المسالک یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنے کا اعادہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان سے آغا شاہ حسین قزلباش کی قیادت میں شیعہ رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں خواجہ بشارت، محسن حسین، سہیل انجم اور خرم نقوی سمیت دیگر رہنماء شامل تھے۔ آغا شاہ حسین کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی، برداشت اور رواداری کے فروغ کیلئے لاہور پولیس کی کوششیں قابل ستائش ہیں، جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مجالس اور عزاداری جلوسوں کے موقع پر باہمی مشاورت سے امن و امان کا قیام یقینی بنائیں گے، تمام مجالس اور عزاداری جلوسوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 814549

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814549/لاہور-ڈی-ا-ئی-جی-ا-پریشنز-سے-شیعہ-عمائدین-کی-ملاقات-سکیورٹی-امور-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org