QR CodeQR Code

گلگت، امامیہ آرگنائزیشن کے زیراہتمام بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

5 Sep 2019 11:10

آئی جی پولیس جی بی ثناء اللہ عباسی نے کیمپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر مرکزی امامیہ کونسل کے صدر وزیر محمد مظفر عباس اور آر بی سی گلگت کے انچارج ڈاکٹر لطیف بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ آرگنائزیشن پاکستان گلگت ریجن کی جانب سے مرکزی امامیہ جامع مسجد میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا آغاز کر دیا گیا۔ آئی جی پولیس جی بی ثناء اللہ عباسی نے کیمپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر مرکزی امامیہ کونسل کے صدر وزیر محمد مظفر عباس اور آر بی سی گلگت کے انچارج ڈاکٹر لطیف بھی موجود تھے۔ آئی او گلگت ریجن کے ناظم محمد حسین نے بلڈ ڈونیشن کیمپ اور گذشتہ تین عشروں کے دوران ہیلتھ سیکٹر میں آئی او گلگت کی خدمات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی نے امامیہ آرگنائزیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ انسانیت کی خدمت کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے، آئی او کی طرف سے کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔


خبر کا کوڈ: 814568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814568/گلگت-امامیہ-ا-رگنائزیشن-کے-زیراہتمام-بلڈ-ڈونیشن-کیمپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org