QR CodeQR Code

قراقرم یونیورسٹی فیسوں میں اضافے پر سپریم اپیلیٹ کورٹ کا ازخود نوٹس

5 Sep 2019 11:19

چیف جج نے طلباء کی درخواست پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے آئی یو کو سپریم اپیلیٹ کورٹ سکردو رجسٹری میں معاملے کی وضاحت کیلئے مورخہ 6 ستمبر 2019ء کو پیش ہونے کا حکم صادر کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم یونیورسٹی گلگت میں فیسوں میں اضافے پر سپریم اپیلیٹ کورٹ کے چیف جج نے ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جج سید ارشد حسین شاہ نے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے طلباء کی جانب سے پیش کی گئی درخواست پر از خود نوٹس لے لیا ہے۔ طلباء نے اپنی درخواست میں گزارش کی تھی کہ وہ گذشتہ آٹھ دنوں سے فیسوں میں بھاری اضافے کے خلاف احتجاج پر ہیں اور اس دور افتادہ علاقے کے طلباء فیسوں میں اس قدر بھاری اضافہ برداشت نہیں کر سکتے۔ چیف جج نے ان کی درخواست پر از خود نوٹس لیتے ہوئے وائس چانسلر اور رجسٹرار کے آئی یو کو سپریم اپیلیٹ کورٹ سکردو رجسٹری میں معاملے کی وضاحت کیلئے مورخہ 6 ستمبر 2019ء کو پیش ہونے کا حکم صادر کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 814574

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814574/قراقرم-یونیورسٹی-فیسوں-میں-اضافے-پر-سپریم-اپیلیٹ-کورٹ-کا-ازخود-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org