QR CodeQR Code

یوم دفاع، عام تعطیل کی بجائے سرکاری ملازمین کو جلد چھٹی دینے کا اعلان

5 Sep 2019 12:12

دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع کے روز ملک کے تمام سرکاری دفاتر جلد بند کر دیئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ نے یوم دفاع 6 ستمبر کیلئے عام تعطیل دینے کی بجائے دفاتر میں جلدی چھٹی دینے کا اعلان کر دیا۔ ملک بھر کے تمام دفاتر سہ پہر 3 بجے سے بند کر دیئے جائیں گے۔ دفاتر جلدی بند کرنے کا مقصد یوم دفاع کی تقریبات میں شرکت ہے۔ اس حوالے سے محکمہ داخلہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ یوم دفاع 6 ستمبر کے روز ملک کے تمام سرکاری دفاتر جلد بند کر دیئے جائیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دفاتر میں سہ پہر 3 بجے چھٹی ہو جائے گی۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے بھی دفاتر جلد بند ہوں گے۔ شہدا کے گھروں کو جانے کیلئے بھی ملازمین کو جلد چھٹی دی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 814590

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/814590/یوم-دفاع-عام-تعطیل-کی-بجائے-سرکاری-ملازمین-کو-جلد-چھٹی-دینے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org