0
Thursday 5 Sep 2019 12:42

لاہور ریجن کی جیلوں میں گنجائش سے کئی گنا زائد قیدیوں کا انکشاف

لاہور ریجن کی جیلوں میں گنجائش سے کئی گنا زائد قیدیوں کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ لاہور ریجن کی جیلوں میں گنجائش سے کئی گنا زائد قیدیوں کو رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جیلوں میں 9085 قیدیوں کی گنجائش جبکہ 14 ہزار 337 قیدی قید ہیں۔ لاہور ریجن کی جیلوں میں 5 ہزار 252 افراد گنجائش سے زیادہ قید ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لاہور ریجن کی ایک کے علاوہ تمام جیلوں میں گنجائش سے زائد اسیران قید ہیں۔ سنٹرل جیل لاہور میں 2 ہزار 360 قیدی رکھنے کی گنجائش ہے۔ سینٹرل جیل لاہور میں 3 ہزار 757 افراد قید ہیں۔ سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں گنجائش 1425 جبکہ 2723 اسیران قید ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل قصور میں 596 قیدی رکھنے کی گنجائش کے باوجود 994 افراد قید ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں 2000 کی گنجائش کے باوجود 3055 افراد قید ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ میں 982 افراد کی گنجائش لیکن قیدی 1885 ہیں۔ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں 722 قیدیوں کی گنجائش کے باوجود 1544 قیدی موجود ہیں۔ نارووال جیل میں 1000 افراد کی گنجائش جبکہ قیدی 379 موجود ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 814597
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش