0
Thursday 5 Sep 2019 12:42

سندھ پولیس میں پہلی ہندو خاتون اے ایس آئی بھرتی

سندھ پولیس میں پہلی ہندو خاتون اے ایس آئی بھرتی
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس نے پہلی ہندو خاتون کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر بھرتی کر لیا۔ 29 سالہ پشپا کماری ہندو برادری کے شیڈول کاسٹ طبقے کوہلی برادری سے تعلق رکھتی ہیں، انہوں نے ڈاؤ یونیورسٹی کراچی سے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں گریجویشن کیا اور بے نظیر ٹراما سینٹر میں آئی سی یو ٹیکنالوجسٹ فرائض انجام دیتی رہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشپا کماری کا کہنا تھا کہ میڈیکل کے شعبے میں متعدد ہندو لڑکیاں کام کر رہی ہیں، میں کچھ منفرد کرنا چاہتی تھی، اس لئے 2018ء میں اے ایس آئی کی آسامی کیئیے درخواست دی اور جنوری 2019ء میں پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا اور کامیابی حاصل کی۔

پشپا کماری نے کہا کہ کچھ ہندو خواتین پولیس کانسٹیبل کے طور پر کام کر رہی ہیں، میں یہ سمجھتی تھی کہ اے ایس آئی کیلئے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلوں گی، مستقبل میں کرمنالوجی میں ماسٹرز کرنا چاہتی ہوں۔ واضح رہے کہ پشپا کماری اس وقت اپنے شوہر نارائن داس کے ساتھ کراچی میں مقیم ہیں، نارائن داس بحریہ ٹاؤن میں سپروائزر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 814598
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش